چینی کوپکسی مںیں پیس کررکھ لیں دوسرے تیسرے دن پسی ہوئی چینی میں روز-واٹرڈال کر اس کا پیسٹ بنا کے چہرے پرلگائیں اور پانچ دس منٹ تک ۔ ۔ اچھی طرح مساج کریں اس کے بعد نیم گرم پانی سے چہرہ دھولیں۔ چہرہ چمک اٹھے گا۔
سردیوں میں اکثرایڑیاں پھٹ جاتی ہیں۔ پھٹی ہوئی ایڑیاں دیکھنے میں بھی بہت بدنما لگتی ہیں. ایڑیوں کو خوبصورت اور حسین نرم و گداز بنانے کےلیےکےلیے آپ تبت صابن کو گریڈ کر کے اس کو ڈبل بوائلر میں میلٹ کر لیں ۔ پھر اس میں گلیسرین مکس کر کے رات کو سوتے وقت پاؤں پر اچھی طرح لگا لیں صبح اٹھ کے پاؤں دھو لیں۔ ۔ ۔۔چند دن میں ہی آپ کی ایڑیاں بالکل ٹھیک ہو جائے گی
سردیوں میں اکثر ہاتھ خراب ہو جاتے ہیں اور رنگت بھی سیاہ پڑجاتی ہے تو اس کے لیے آپ گلیسرین میں عرق گلاب اور لیمن جوس برابر مقدار میں مکس کرکے رکھ لیں۔ ہینڈ واش کرنے کی بعد میں گلیسرین والا مکسر ہاتھوں پر لگائیں انشاءاللہ چند ہی دن میں ہاتھ نرم و ملائم اور گورے گورے ۔ہو جائیں گے